ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور منڈگوڈ حلقہ ضمنی انتخاب کے لئے کون ہوگا کانگریسی امیدوار؟ پرشانت دیشپانڈے یا بھیمنّا نائک!

یلاپور منڈگوڈ حلقہ ضمنی انتخاب کے لئے کون ہوگا کانگریسی امیدوار؟ پرشانت دیشپانڈے یا بھیمنّا نائک!

Sun, 04 Aug 2019 21:23:19    S.O. News Service

کاروار 4/اگست (ایس او نیوز) مخلوط حکومت گرانے کے لئے ذمہ دار 17اراکین اسمبلی کو اسپیکر رمیش کمار کے ذریعے نااہل قرار دئے جانے اور پارٹی سے ان کے اخراج کے بعد اب جو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں اس میں یلاپور منڈگوڈ حلقہ بھی شامل ہے جو شیورام ہیبار کی برخاستگی کے بعد خالی ہوا ہے۔

اب اس حلقے سے کانگریس پارٹی کے دو ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آر ہے ہیں جس میں ایک تو سینئر کانگریسی لیڈر آر وی دیشپانڈے کے بیٹے پرشانت دیشپانڈے کا نام ہے تو دوسرا نام کانگریس کے ضلع صدر بھیمنّا نائک کا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ پارٹی کی جانب سے مقرر کیے گئے مشاہدین آئندہ چند دنوں میں اس علاقے کا دورہ کریں گے اور عوام کے تاثرات جاننے کے بعد پارٹی ہائی کمان کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے جہاں امیدوار کے تعلق سے قطعی فیصلہ ہوگا۔

لیکن ضمنی انتخابات کب ہونگے اورہونگے بھی یا نہیں اس کے بارے میں ابھی کچھ طے کرنا اس لئے مشکل ہے کیونکہ باغیوں کو نااہل قراردینے کا جو فیصلہ اسپیکر نے کیا تھا اس کے خلاف باغیوں کی طرف سے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی ہے۔ لہٰذا سپریم کورٹ کے فیصلہ پر اگلے تمام اقدامات منحصرہونگے۔


Share: